Saturday, May 18, 2024

وینزویلا کا امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

وینزویلا کا امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
January 25, 2019
 کراکس (92 نیوز) وینزویلا نے امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکا میں اپنا سفارتخانہ اور تمام قونصل خانے بند کرنے کا حکم دیدیا۔ وینزویلا میں جاری سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔ صدر نکولس مادورو نے سپریم کورٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے امریکا  میں اپنا سفارتخانہ اور تمام قونصل خانے بند کردینے کا اعلان کردیا۔ امریکا نے بھی وینزویلا سے اپنا غیر ضروری سفارتی عملہ واپس بلا لیا ۔ ملک کی مسلح افواج کے کمانڈر نے اپوزیشن لیڈر کو بطور عبوری صدر تسلیم کرنے سے انکا رکر دیا۔ خود ساختہ عبوری صدر جوآن گائیڈو کو امریکا، کینیڈا، ارجنٹائن، برازیل، چلی، کمبوڈیا، کوسٹاریکا، پیراگوئے اور پیرو کی حمایت حاصل ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن ،یورپی کمیشن ،کیوبا، میکسیکو اور بولیویا نکولس مادورو کے حمایتی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے نکولس مادورو کو ٹیلیفون کیا اور انہیں اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔