Friday, April 19, 2024

وینزویلا میں کم سے کم تنخواہ میں 30فیصد اضافے کا اعلان

وینزویلا میں کم سے کم تنخواہ میں 30فیصد اضافے کا اعلان
May 2, 2015
کراکس (ویب ڈیسک) گزشتہ روز مزدوروں کے عالمی دن پردنیا بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے لیکن وینزویلا کے عوام کو احتجاج کا فائدہ مل ہی گیا، حکومت نے کم سے کم تنخواہ میں تیس فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ وینزویلا کی حکومت نے اقتصادی مشکلات کے باوجود کم سے کم تنخواہ میں تیس فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے وینزویلا بھی متاثر ہوا۔ خام تیل ہی اوپیک ممالک کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہے۔ وینزویلا کے شہر کراکس میں ہونے والے مزدوروں کے احتجاج نے حکومت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا جس پر صدر نکولس مدورو نے خراب معاشی حالات کے باوجود تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔