Friday, May 17, 2024

وینزویلا میں پر تشدد مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے

وینزویلا میں پر تشدد مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے
April 30, 2019
کراکس (92 نیوز) وینزویلا میں پر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔ آج بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے۔ اپوزیشن لیڈر وان گڈاؤ کے حامیوں نے کراکس میں فضائیہ کے اڈے کا  گھیراؤ کرلی۔ وینزویلا کے خود ساختہ عبوری صدر جوآن گویڈو نے صدر نکولس مادوروکے خلاف اپنی تحریک کے آخری مرحلے کا اعلان کر دیا۔ فوجی یونیفارم میں ملبوس افراد کے ساتھ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے فوج سے صدر نکولس کی حکومت کے خاتمےکیلئے مدد کی درخواست کی۔ دارالحکومت کراکس میں گویڈو کے حامیوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین مسلح جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے فائر کیے گئے۔ دوسری جانب وینزویلا کی حکومت کا کہنا ہے کہ  فوج کے ایک چھوٹے سے گروہ  نے بغاوت کی کوشش کی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ گویڈو نے جنوری 2019 میں خود کو عبوری صدر ڈکلیر کیا تھا، جس پر انہیں انکے گھر میں نظربند کر دیا گیا تھا۔ گویڈو حکومت کو امریکہ سمیت  متعدد ہمسایہ ممالک اور یورپی یونین کے ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔