Wednesday, April 24, 2024

وینزویلا انتخابات : ڈیموکریٹک اتحاد نے 16 برس بعد فتح کا ذائقہ چکھ لیا

وینزویلا انتخابات : ڈیموکریٹک اتحاد نے 16 برس بعد فتح کا ذائقہ چکھ لیا
December 7, 2015
کراکس (ویب ڈیسک) وینزویلا میں اپوزیشن اتحاد کو 16 برس بعد پہلی بار قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی۔ صدر نکولس میڈورو نے شکست تسلیم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وینزویلا کے الیکشن بورڈ کے سربراہ تبسے لوسینا کا کہنا ہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق اپوزیشن ڈیموکریٹک اتحاد نے قومی اسمبلی کی ایک سو سرسٹھ نشستوں میں سے ننانوے سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ سوشلسٹ پارٹی کو چھیالیس نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ابھی کچھ اضلاع میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور انیس نشستوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہے۔ الیکشن بورڈ کے اعلان کے بعد کراکس کے اضلا ع میں اپوزیشن ڈیموکریٹک اتحاد کے حامیوں نے جشن منانا شروع کردیا۔ وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگایا کہ انتخابات میں ان کی پارٹی کو ہرانے کے لیے ان کے خلاف اقتصادی جنگ کا سہارا لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔