Monday, May 20, 2024

وینز ویلا پر بھی امریکا نے پابندیاں عائد کرنےکا اعلان کردیا

وینز ویلا پر بھی امریکا نے پابندیاں عائد کرنےکا اعلان کردیا
January 29, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے  وینز ویلا کیخلاف بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر دیا ۔     امریکا نے وینزویلا پر اقتصادی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا  میں بھی اقتدار کی تبدیلی  کیلئے سرگرم ہوگئی، وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کیا تو روس ،چین شمالی کوریا و دیگر ممالک کی طرح  امریکا نے وینزیلا پر بھی اقتصادی پابندیوں کو جال پھینک دیا ۔ وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اور امریکی محکمہ خزانہ نے وینزویلا کی تیل کی سرکاری کمپنی پرپابندی لگادی۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا تھا کہ  وینزویلا کے حوالے سے تمام آپشنز پر غور کررہے ہیں،امریکا چاہتا ہے کہ وینزویلا کی فوج اقتدار کی پرامن منتقلی کو قبول کرلے۔ ادھر  وینزویلا کے خودساختہ صدر جوآن گائیڈو نے حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  وہ جلد ہی وینزویلا کے غیرملکی اثاثوں پر کنٹرول سنبھال رہے ہیں ۔ احتجاج کا یہ سلسلہ کل سے وینزویلا میں شروع ہوجائے گا۔