Thursday, April 18, 2024

وینز ویلا ، پانچ روز سے جاری بجلی کا بحران تاحال ختم نہ ہو سکا

وینز ویلا ، پانچ روز سے جاری بجلی کا بحران تاحال ختم نہ ہو سکا
March 12, 2019
وینز ویلا ( 92 نیوز) وینز ویلا میں پانچ روز قبل شروع ہونے والا بجلی کا بحران تاحال ختم نہ ہو سکا۔ گری ڈیم پر تخریب کاری کی وجہ سے وینز ویلا میں بجلی کا بحران پیدا ہوا تھا۔ دارالحکومت کراکس سمیت ملک بھر میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے لوگوں کو پانی اور کھانے پینے کی اشیا حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا  کرنا پڑ رہاہے۔ بلیک آؤٹ کی وجہ سے تیل کی برآمدات بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔ صدر نکولس مادورو نے اسکولوں اور دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر مادورو نے گری ڈیم پر ہونے والی تخریب کاری کا الزام امریکا پر لگایا ہے۔