Saturday, May 18, 2024

وینز ویلا میں ایک بار پھر بلیک آؤٹ ہوگیا

وینز ویلا میں ایک بار پھر بلیک آؤٹ  ہوگیا
March 26, 2019

وینز ویلا ( 92 نیوز ) وینز ویلا میں ایک بار پھر بلیک آوٹ کے باعث  ملک کے کافی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ صدر ماڈورو نے بلیک آوٹ کو ملک پر حملہ قرار دے دیا۔

وینز ویلا کے باسیوں کو ایک مہینے میں دوسری دفعہ بلیک آوٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔  شہر کے مشرقی علاقوں کے ساتھ ساتھ مرکز میں جہاں صدارتی محل واقع ہے بجلی سے محروم ہیں۔

شہر کی سب وے بھی بجلی کی غیر موجودگی کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے ، ملک بھر میں دکانیں اور تجارتی مراکز لوٹ مار سے بچنے کیلئے وقت سے پہلے بند کر دئیے گئے۔

وینز ویلا  کے وزیر مواصلات نے بلیک آوٹ کو امریکا کی طرف سے ملک پر حملہ قرار دے دیا۔

سات مارچ کو بھی ملک بھر میں بلیک آوٹ ہوا تھا جو کہ 6 دن کے بعد بحال ہوا تھا۔