Saturday, May 11, 2024

وین ڈیزل نیویارک کی چڑیلوں کا شکار کریں گے

وین ڈیزل نیویارک کی چڑیلوں کا شکار کریں گے
June 22, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایکشن ہیرو وین ڈیزل کی ”دی لاسٹ وچ ہنٹر“ کے پہلے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ معروف ایکشن ہیرو فلم میں آسیب کامقابلہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ایکشن ہیرو وین ڈیزل اب بڑے پردے پر آسیب کا مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔ ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور فلم ”دی لاسٹ وچ ہنٹر“ کے پہلے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ فلم کی کہانی تخیلاتی ہے جس میں ایک شخص نیویارک میں چڑیلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ان کے شکار کےلئے میدان میں اترا ہے۔ فلم کے ہدایتکار بریک ائیزنر ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں وین ڈیزل کے ساتھ الیجا ووڈ، روز لیسلی اور رینا اوون بھی جلوہ گر ہیں۔ فلم بینوں کو یہ تصوراتی کہانی سینما گھروں میں دیکھنے کےلئے رواں سال 23اکتوبر تک کا انتظار کرنا ہوگا۔