Friday, May 17, 2024

مسافر وین میلسی لنک کینال میں گرگئی ،ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 11 جاں بحق

مسافر وین میلسی لنک کینال میں گرگئی ،ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 11 جاں بحق
May 10, 2020
خانیوال ( 92 نیوز) خانیوال میں زندگی کی گاڑی موت کے اسپیڈ بریکر سے ٹکراگئی، وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے  10 افراد سمیت 11 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ خانیوال میں زندگی کی شاہراہ پر موت کے اسپیڈ بریکر نے 11 زندگیاں خاک میں ملادیں، شیخوپورہ سے میاں چنوں جانے والا خاندان حادثے کا شکار ہوگیا، وین میں سوار خاندان میلسی کینال تلمبہ کے قریب موٹر سائیکل سے تصادم کے باعث نہر میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 10 افراد لقمہ اجل بن گئے،جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ قریب 22گھنٹے بعد نہر کنارے کھیلتے لڑکوں کو گاڑی کے شیشے اور بچوں کے فیڈر ملے جس پر پولیس اور انتظامیہ حرکت میں آئی،ریسکیو نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کی تو میاں چنوں کے رہائشی عمران کے اہل خانہ میں سے بچوں اور خواتین سمیت لاشیں نکال لیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے تمام لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں، گیارہ افراد کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔