Thursday, March 28, 2024

ویمپائرز سیریز کی پانچویں ہالی وڈ فلم ”انڈرورلڈ ... بلڈوارز“ کا پہلا ٹریلر ریلیز

ویمپائرز سیریز کی پانچویں ہالی وڈ فلم ”انڈرورلڈ ... بلڈوارز“ کا پہلا ٹریلر ریلیز
September 11, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ڈریکولا فلموں کے شائقین کیلئے خوشخبری۔ ہالی وڈ ویمپائرز سیریز کی پانچویں فلم ”انڈر ورلڈ ۔۔۔ بلڈ وارز“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”انڈر ورلڈ۔۔۔ بلڈ وارز“ کی کہانی اس بار بھی ویمپائرز اور انسانوں کے درمیان لڑائی پرمبنی ہے۔ انسانی خون کے پیاسے ویمپائرز پھر انسانوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں لیکن انسانوں کو بچانے کے لیے اب ایک فورس ویمپائرز کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔ فلم میں اداکارہ کیٹ بکنسلے مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں تھیو جیمز، لارا پلور، ٹرینٹ گیریٹ، بریڈلے جیمز اور ٹوبیاس مینزیز شامل ہیں۔ ایکشن ہارر فلم اگلے برس سترہ جنوری کو سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔