Friday, March 29, 2024

ویمنز چیمپینز لیگ کا ٹائٹل بارسلونا فیمینینو نے جیت لیا

ویمنز چیمپینز لیگ کا ٹائٹل بارسلونا فیمینینو نے جیت لیا
May 17, 2021

بارسلونا / مانچسٹر / میڈرڈ (92 نیوز) ویمنز چیمپینز لیگ کا ٹائٹل بارسلونا فیمینینو نے اپنے نام کر لیا۔ انگلش پریمئیر لیگ میں لیورپول، اسپینش لیگ میں سیلٹا ویگو، ایٹلیٹکو میڈرڈ اور ریال میڈرڈ نے کامیابی حاصل کر لی، بنڈس لیگا میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نے جیت حاصل کی۔

دنیا بھر میں فٹبال کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، انگلش پریمئیر لیگ میں لیور پول نے ویسٹ بروم کو دو ایک سے شکست دے دی، لیور پول کے محمد صلاح اور رامسیس ایلیسن نے گول اسکور کئے۔

ویمنز چیمپینز لیگ کا ٹائٹل بارسلونا فیمینینو نے جیت لیا۔ فائنل میں بارسلونا نے چیلسی ویمز کو چار صفر سے شکست دی۔ بارسلونا کی طرف سے لیوپولز، پیوٹلاس، بونماٹی اور حینسن نے ایک ایک گول کیا۔

اسپینش لیگ میں میسی کا گول بھی بار سلونا کو سیلٹا ویگو کے خلاف کامیابی نہ دلا سکا۔ سیلٹا ویگو نے بارسلونا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ سیلٹا کی طرف سے مینا لورینزو نے دو گول کیے۔

ایٹلیٹکو میڈرڈ نے لوئس سوریز کے گول کی بدولت اوساسونا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ میڈرڈ کی طرف سے سینٹوس اور سوریز نے ایک ایک گول کیا۔ ریال میڈرڈ نے اتھلیٹک بلباؤ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ ناچو کے گول نے ریال کے ٹائٹل کے لیے امیدیں قوی کر دیں۔

بنڈس لیگا میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نے مینز کو تین ایک سے ہرا کر چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے لیے جگہ بنا لی، بورشیا کے گوریریو ،ریوس اور برینڈٹ نے ایک ایک گول کیا۔