Thursday, April 25, 2024

ویمنز چیمپئن شپ، آئی سی سی کی پوائنٹس پر غیرمنصفانہ تقسیم، پی سی بی ناراض

ویمنز چیمپئن شپ، آئی سی سی کی پوائنٹس پر غیرمنصفانہ تقسیم، پی سی بی ناراض
April 18, 2020
لاہور (92 نیوز) ویمنز چیمپئن شپ سے متعلق آئی سی سی کی جانب سے دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا گیا۔ پوائنٹس کی غیرمنصفانہ تقسیم پر پی سی بی ناراض ہوگیا، بھارت نے پاکستان کی میزبانی سے انکار کیا تو آئی سی سی نے تمام پوائنٹس پاکستان کو دینے کی بجائے دونوں ٹیموں کے درمیان یکساں تقسیم کردیئے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے آئی سی سی کے فیصلے پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئےاسے ناانصافی قرار دیا ہے، چیئر مین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیریز کھیلنے سے انکار  کیا گیا ہےتو پوائنٹس پاکستان کو دیے جانے چاہیں تھے۔ احسان مانی کا کہنا ہے کہ فیصلے کا تفصیلی  جائزہ لینے کے بعد اگلے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ کا حصہ تھی لیکن بھارت نے یہ کہہ کر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا کہ پاکستان سے کشیدہ تعلقات کے سبب انہیں اپنی حکومت سے پاکستان کی میزبانی کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ سیریز کے پوائنٹس دونوں ٹیموں میں یکساں تقسیم ہونے کے بعد بھارت نے 2021 کے ویمن ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے،،بھارت کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 23پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔