Saturday, April 20, 2024

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر ختم

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر ختم
November 16, 2018
گیانا (92 نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر تمام ہو گیا۔ نیوزی لینڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چون رنز سے شکست دے دی۔ گیانا میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر ایک سو چوالیس رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے ثنا میر اور عالیہ ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ ایک سو پینتالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نوے رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ کپتان جویریہ خان نے سب سے زیادہ چھتیس رنز  اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیس واٹکِن اور امیلیا کر نے تین تین شکارکیے۔ اس شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔