Sunday, September 8, 2024

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستانی خواتین کا ٹاکرا بنگلہ دیشی ٹیم سے ہوگا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستانی خواتین کا ٹاکرا بنگلہ دیشی ٹیم سے ہوگا
March 24, 2016
دہلی(ویب ڈیسک)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آج آرام کا وقفہ ہے تاہم خواتین ورلڈ کپ میں تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی  خواتین کا مقابلہ شام سات بجے بنگلہ دیش کی ٹیم سے دہلی میں ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان نے اب تک  دو میچز کھیلے ہیں۔  ایک  میں فتح اور دوسرے میں شکست کے نتیجے میں پاکستان کے دو پوائنٹس ہیں تاہم کمتر رن ریٹ کے باعث گروپ بی میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم  اب تک کھیلے گئے تینوں میچز ہی ہار چکی ہے۔ ویمنز ورلڈ کپ میں آج پہلا میچ  آسٹریلیا اور سری لنکا  کے درمیان سہہ پہر ڈھائی بجے دہلی میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان  دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔