Saturday, April 20, 2024

ویمنز ٹی 20ورلڈکپ، پاکستان نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اڑتیس رنز سے دھول چٹادی

ویمنز ٹی 20ورلڈکپ، پاکستان نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اڑتیس رنز سے دھول چٹادی
November 14, 2018
گیانا (92 نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اڑتیس رنز سے دھول چٹادی۔ کپتان جویرہ خان نے چوہتر رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ ویمنز ٹین ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستان نے بالآخر جیت کا مزہ چکھ لیا۔ ایک سو چالیس کے رنز کے جواب میں آئر لینڈ کی کمزور ٹیم نو وکٹوں پر 101 رنز پر ہمت ہار گئی۔ گیانا میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچ میں پاکستانی خواتین نے عمدہ گیندی بازی کا مظاہرہ کیا۔۔۔ثنا میر ،ایمن انور،نشرہ سندھو اور عالیہ ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر ایک سو انتالیس رنز جوڑے ۔۔۔کپتان جویریہ خان نے گیارہ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست چوہتر رنز بنائے۔ عائشہ ظفر اکیس اور عمیمہ سہیل نے اٹھارہ رنز کی اننگز کھیلی ۔۔۔آئر لینڈ کی جانب سے لوُسی و رائیلی نے تین شکار کیے۔ اس کامیابی کیساتھ پاکستان دو پوائنٹس کیساتھ گروپ بی میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے ۔۔۔ قومی ٹیم کا اگلا میچ پندرہ نومبر کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔