Tuesday, April 23, 2024

ویمن کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لینے کا فیصلہ

ویمن کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لینے کا فیصلہ
May 10, 2020

لاہور ( 92 نیوز)کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے پر ویمن کرکٹرز  کے فٹنس ٹیسٹ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لینے کا فیصلہ کرلیا۔

خواتین کرکٹ  کی مینجمنٹ کے مطابق  38 کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ ہو ں گئے، جن میں پرون ہولڈ، بلغارین اسکاٹس، ورٹیکل جمپس اور پش اپس بھی شامل ہیں۔

 پیر سے شروع ہونے والے آن لائن فٹنس ٹیسٹ 20 مئی تک جاری رہیں گے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ افطار کے بعد ہوں گے جبکہ نتائج کا اثر سینٹرل کنٹریکٹ پر نہیں ہو گا۔