Friday, April 26, 2024

ویمن کرکٹ ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ ٹائی ہو گیا

ویمن کرکٹ ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ ٹائی ہو گیا
May 12, 2019
بینوننی ( 92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا تیسرا میچ ٹائی ہو گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ،ایک سے برابر ہوگئی۔ بینوننی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان ویمن کرکٹ  ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6وکٹوں پر 265رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں جویریہ خان اور عالیہ ریاض کی شاندار بیٹنگ کی بدولت قومی ویمن ٹیم نے 9وکٹوں پر 265رنز بنائےاور میچ برابر رہا۔