Friday, April 19, 2024

ویمن ڈے پر ملک بھر میں تقریبات اور ریلیاں

ویمن ڈے پر ملک بھر میں تقریبات اور ریلیاں
March 8, 2020
 لاہور (92 نیوز) ویمن ڈے پر ملک بھر میں تقریبات اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں لاہور، کراچی، حیدرآباد سے سیکڑوں خواتین کی شرکت ہوئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے عالمی دن پر مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں 300 مرد وخواتین سائیکلسٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کو سراہنا ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے مال روڈ پر تکریم نسوان کےعنوان سے  مارچ کیا گیا جس میں خواتین اور بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو عورت کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسلام نے چودہ سو سال پہلے ہی انسانیت کے لیے قوانین وضع کر دیے تھے۔ الحمرا ہال میں بھی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سےتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی طالبات نے اسٹالز بھی لگائے۔ مال روڈ پر بھی خواتین کی بڑی تعداد پہنچی اور مارچ کیا ۔