Friday, April 26, 2024

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے ٹیموں کا ٹرافی کیساتھ فوٹو سیشن

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے ٹیموں کا ٹرافی کیساتھ فوٹو سیشن
February 17, 2020
میلبورن (92 نیوز) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ٹیموں نے ٹرافی کے ساتھ  فوٹو سیشن کروایا، ایونٹ کا آغاز 21 فروری سے ہو گا۔ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چار دن باقی رہ گئے، ایونٹ کے آغاز سے پہلے ٹیموں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا، ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کی کپتان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔