Thursday, March 28, 2024

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
March 5, 2020
 سڈنی (92 نیوز) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا  نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت  جنوبی افریقہ کو 5رنز سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں پروٹیز کی ٹیم کو 13 اوورز میں 98 رنز کا ہدف ملا ۔ جنوبی افریقہ کی  ٹیم 5 وکٹوں  کے نقصان پر 92 رنز بنا سکی۔ ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔