Thursday, April 25, 2024

ویمن ٹی ٹو نٹی ورلڈ کپ ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 25رنز سے ہرا دیا

ویمن ٹی ٹو نٹی ورلڈ کپ ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 25رنز سے ہرا دیا
November 15, 2018
کاسٹریز (92 نیوز) ویمن ٹی ٹو نٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے ہرا کر فتح سمیٹ لی۔ سینٹ لوسیا میں کھیلے جانیوالے گروپ اے کے میچ میں سری لنکن خواتین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوررز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر ستانوے رنز بنائے۔ ششی کلا نے 31 رنز کی اننگزکھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آرا نے 21 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 72 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جیوتی بیس رنز بنا کر سر فہرست رہیں۔ سری لنکن باؤلر اتاپتو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے گروپ میچز میں پہلی فتح سمیٹی ہے۔