Tuesday, April 23, 2024

ویمن ٹی 20ورلڈ کپ،بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

ویمن ٹی 20ورلڈ کپ،بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
November 12, 2018
پروویڈنس(ویب ڈیسک ) ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے  پاکستان کو شکست دے دی ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  7وکٹوں  کے نقصان پر 133رنز بنائے ۔ بھارتی ٹیم نے 19اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔ پاکستان کی ٹیم ابتدا سے ہی لڑکھڑاہٹ کا شکار رہی ۔ اوپنر عائشہ ظفر بغیر کوئی رن بنائے  پویلین لوٹ گئیں ۔ عمائمہ سہیل 3،عالیہ ریاض 4رنز بنا کر چلتی بنیں۔ بسمہ معروف 53 اور ندا ڈار 52 رنز کیساتھ نمایاں رہیں ۔ کپتان جویریہ خان 17رنز بنا کر ہمت ہار گئیں ۔ پونم یادو  اور ڈیالن ہیملتھا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ اروندھتی ریڈی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔ بھارتی ٹیم نے 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز اپنایا ۔ اوپنر نے  ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا  ۔ میتھالی راج نے 56 جبکہ سمرتی مدھانا  نے 26 رنز بنائے ۔جمیماروڈرجز نے 16رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان ہرمن پریت 14 اور کرشنامورتی 8رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں ۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ ، ندا ڈار اور بسمہ معروف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔