Tuesday, May 7, 2024

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 52 رنز سے ہرا دیا

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 52 رنز سے ہرا دیا
November 10, 2018
کنگسٹن (92 نیوز) ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 52 رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 165 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر صرف 113 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئیں۔ بسمہ معروف 26،عمیمہ سہیل 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ثنا میر نے بیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ اور جارجیا ویئر ہیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کا اگلا میچ 11 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔