Saturday, April 20, 2024

ویمن ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی، پاک بنگلہ دیش ٹاکرا کل ہوگا

ویمن ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی، پاک بنگلہ دیش ٹاکرا کل ہوگا
November 2, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ کل کھیلاجائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے نیٹ پریکٹس کی، ٹرافی کی رونمائی۔ بسمہ معروف کی قیادت میں پندرہ رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ پاکستان  نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، پاکستانی ویمن سکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، شامل ہیں۔ ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، نشرہ سندھو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ ناہیدہ خان، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال کی خدمات بھی ٹیم کو حاصل ہوں گی۔ ثنامیر، سدرہ امین، سدرہ نواز بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔ دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 4 نومبر کو ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ہونیوالی 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی خواتین نے کلین سویپ کیا تھا۔