Saturday, April 20, 2024

ویمن ون ڈے رینکنگ،ثنا میر باؤلرز کی فہرست میں نمبر ون پر آگئیں

ویمن ون ڈے رینکنگ،ثنا میر باؤلرز کی فہرست میں نمبر ون پر آگئیں
October 23, 2018
دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے ویمن ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، باؤلرز کی فہرست میں پاکستان کی ثناء میر پہلی پوزیشن پر آ گئیں، ثناء میر نے آل راؤنڈر کی فہرست میں پانچویں پوزیشن  پر قبضہ جما لیا ۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار پرفارمنس کا صلہ ثنا میر کو مل گیا ، سابق پاکستانی کپتان نے دنیا کی بہترین باؤلر بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ثنا میر نے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ، ثنا میر پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں، جنہوں نے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ثناء میر نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بیٹنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 20 بلےبازوں میں جگہ نہیں بنا سکی۔ ثنا میر آل راؤنڈرز کی فہرست میں پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔