Tuesday, May 21, 2024

ویمن فٹبال ورلڈ کپ ، امریکا نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دیدی

ویمن فٹبال ورلڈ کپ ، امریکا نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دیدی
July 3, 2019
لیون ( 92 نیوز) ویمن فتبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں امریکا نے انگلینڈ کو  شکست دیکر  ایونٹ سے آؤٹ کر دیا ،سیمی فائنل میں  انگلش ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست ہوئی ۔ امریکہ نے شانداز آغاز کرتے ہوئے میچ کے دسویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی، انگلش ٹیم  نے جلد ہی کم بیک کرتے ہوئے 19ویں منٹ میں گول داغ کر میچ ایک ،ایک سے برابر کر دیا۔ میچ کے  31ویں منٹ میں امریکا کی ایلکس مورگن نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دو،ایک کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور امریکا نے ایونٹ کے فائنل  میں رسائی حاصل کر لی۔