Sunday, May 12, 2024

ویلکم 2020، نئے جذبے، نئی امنگیں لے کر نئے سال کا پہلا سورج طلوع

ویلکم 2020، نئے جذبے، نئی امنگیں لے کر نئے سال کا پہلا سورج طلوع
January 1, 2020
لاہور (92 نیوز) ویلکم 2020، نئے جذبے اورنئی امنگیں لیے نئے سال کا پہلا سورج طلوع ہوگیا، شہریوں نے اپنے اپنے انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہا، کراچی میں سی ویو پر شہریوں نے جشن منایا، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور میں نئے سال کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ نئے سال کا آغاز ہوتے ہیں لاہورکے کئی مقامات پر آتش باری کا مظاہرہ کیا گیا ۔بحریہ ٹاﺅن لاہور میں زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد نے ایفل ٹاور کے ماڈل پر ہونے والی دلکش آتشبازی کا نظارہ کیا اور یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بھی کئے۔ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی منچلے سٹرکوں پرنکل آئے اور ہلڑبازی کرتے دکھائی دئیے جنہیں کنٹرول کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ اسلام آبادکے شہریوں کی بڑی تعداد نے لیک ویو پارک کا رخ کیا ، دلفریب آتشبازی بھی کی گئی ۔شہریوں نے سحر انگیز مناظرکو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ کراچی میں شہریوں نے ساحل سمندر پر نئے سال کو خوش آمد ید کہا ، نوجوان نسل نے نئے سال کیلئے حسین خواب ا?نکھوں میں سجا لیے۔ کوئٹہ اور پشاور میں بھی لوگوں نے نئے سال کو پرجوش انداز میںخوش آمدید کیا ۔ سال نو کے حوالے سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا، آتشبازی بھی کی گئی۔ ملک میں لوگوں نے دعا کی کہ نیا سال دنیا بھر میں امن و سلامتی والا ثابت ہو۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سال دو ہزارانیس تو گزر گیا لیکن آئندہ سال بنیادی سہولیات کی فراہمی اورامن وسلامتی کی امید کرتے ہیں۔