Friday, April 19, 2024

ویل ڈن عبدالمالک !!! کراچی کے باڈی بلڈر نے مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستانی پرچم لہرا دیا

ویل ڈن عبدالمالک !!! کراچی کے باڈی بلڈر نے مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستانی پرچم لہرا دیا
June 22, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں خواتین کے پرس بیچنے والے عبدالمالک نے امریکہ میں منعقد ہونے والی مسل مینیا ورلڈ چیمپین شپ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی عبدالمالک نے امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔ میامی میں مسلز مینیا کی 75کلو گرام کی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا لیکن سونے کا تمغہ جیتے والے عبدالمالک سونے کا چمچہ لے کر پیدا نہیں ہوا۔ abdul malik   حیدری مارکیٹ میں خواتین کے پرس بیچنے والے نے چیمپئن شپ تک پہنچنے کےلئے کئی تکالیف اٹھائیں۔ عبدالمالک کی اس جیت سے نہ صرف ان کے اہل خانہ خوشی سے سرشار ہیں بلکہ محلے دار بھی بہت خوش ہیں۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ حکومت اگر مدد کرے تو پاکستان کے کئی اور سپوت دنیا میں نام روشن کر سکتے ہیں۔ امریکی شہر میامی میں تین سازی کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے عبدالمالک حکومت سے اپنی مالی مدد کا منتظر ہے۔