Thursday, April 25, 2024

ویل ڈن بابر اعظم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان زیادہ رنز بنانے کا اعزاز

ویل ڈن بابر اعظم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان زیادہ رنز بنانے کا اعزاز
November 8, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ویل ڈن بابر اعظم، ریکارڈ پر ریکارڈ بنا کر ورلڈ کلاس کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر آگئے۔ بابر نے بطورکپتان ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ میگا ایونٹ میں 264 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بھی ہیں۔

قومی کپتان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ریکارڈز کے انبار لگا دئیے۔ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر آگئے۔

اسکاٹ لینڈ کے خلاف بابر اعظم کی اننگز ریکارڈ ساز رہی۔ بطورکپتان ور لڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کااعزاز اپنے نام کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر اعظم 264 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بن گئے، اس سے پہلے انگلینڈ کے جوز بٹلر 240 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر تھے۔ قومی کپتان نے سابق کپتان سلمان بٹ کا زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑا۔

بابر نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف رواں ورلڈکپ کی چوتھی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔