Sunday, September 8, 2024

ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : فیڈرر، مرے، جاکووچ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، نڈال کو اپ سیٹ شکست

ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : فیڈرر، مرے، جاکووچ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، نڈال کو اپ سیٹ شکست
August 21, 2015
سنسناٹی (ویب ڈیسک) ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ سنسناٹی میں جاری ماسٹرز ٹورنامنٹ میں اینڈی مرے نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو ہرا دیا، ان کا سکور چار چھے، سات چھے اور سات پانچ رہا۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن پر فتح پائی۔ انہوں نے چھے ایک اور چھے ایک سے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ سربیا کے عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ نوواک جاکووچ نے بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کو قابو کیا، ان کی جیت کا اسکور چھے چار، دو چھے اور چھے تین رہا۔ سپین کے فلیشیانو لوپیز نے ہم وطن رافیل نڈال کو پانچ سات، چھے چار اور سات چھے سے ہرایا جبکہ چیک کے ٹومس برڈیچ نے اسپین کے ٹومی رابریڈو کو شکست کا مزہ چکھایا۔ رچرڈ گیسکے، الیگزینڈر ڈولگو پولوف اور اسٹانسلاس وارنکا نے بھی میچز جیت کر کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا لی۔