Thursday, April 25, 2024

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ، پاکستان نے ایران کو شکست دیدی

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ، پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
July 16, 2019
کولمبو(92 نیوز)چودھویں ویسٹ ایشیا  بیس بال کپ2019 میں پاکستان نے  فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے  ایران کو  ایک کے مقابلے میں  گیارہ رنز سے  شکست دیدی۔ ویسٹ ایشیا  بیس بال کپ میں  پاکستان کے عبید اللہ نے تین،فقیر حسین،ذاکر آفریدی اور سمیر زوار نےدو،دو جبکہ ارسلان جمشید اور محمد رفیع نے ایک ایک اسکورکیا۔ ایران کا واحد اسکوررن فراحی نےکیا۔ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جبکہ دفاعی چیمپئن سری لنکاکا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔ کولمبو میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے بھارت کو شکست دی تھی۔