Tuesday, April 23, 2024

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے فیکا کی رپورٹ مسترد کردی

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے فیکا کی رپورٹ مسترد کردی
January 10, 2017
لاہور(ویب ڈٰیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے فیکا  کی رپورٹ مسترد کر دی اورسکیورٹی وفد پاکستان بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق فیکا کی ایک نہ چلی ویسٹ انڈیز بورڈ نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرزایسوسی ایشن کی رپورٹ مسترد کر دی پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ خود فیصلہ کرے گا۔ ویسٹ انڈین میڈیا کےمطابق  ٹرٹینڈا اینڈ ٹوباگو  کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرعظیم بصارت کا کہنا ہےویسٹ انڈیز کا سکیورٹی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جس کی رپورٹ کے بعد  پاکستان سے ٹی ٹونٹی میچوں کا فیصلہ کیا جائےگا پی سی بی نے سکیورٹی کی ضمانت دے دی تو ٹی ٹوینٹی میچ ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے   پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔