Thursday, April 25, 2024

ویسٹ انڈین بورڈ کو دورہ پاکستان کیلئے رضامندکرنےکی بھرپور کوشش کررہے ہیں :شہریارخان

ویسٹ انڈین بورڈ کو دورہ پاکستان کیلئے رضامندکرنےکی بھرپور کوشش کررہے ہیں :شہریارخان
January 15, 2017
لاہور(92نیوز)چیئرمین پی سی بی شہریار کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کیلئے رضا مند کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ان کو رضا مند کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل ہر صورت لاہور میں ہی ہوگا۔ غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں ،پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں ہی ہوگا۔ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک 28 جنوری کو لاہور پہنچیں گےپاکستان کی سکیورٹی صورتحال پہلے سے بہتر ہے اس پر بھی بریفنگ دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جائلزکلارک کے ساتھ سکیورٹی وفد بھی پاکستان آئے گا۔شہریار خان نے کہا کہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے نام فائنل ہوگئے،کل اعلان کر دیاجائےگا۔