Friday, April 19, 2024

ویسٹ انڈین باؤلرمارلن سیموئل کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

ویسٹ انڈین باؤلرمارلن سیموئل کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار
December 13, 2015
دوبئی (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین باؤلر مارلن سیموئل کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال تک باؤلنگ نہیں کرا سکیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق مارلن سیموئلز کا باؤلنگ ایکشن قوانین کے مطابق درست نہیں ۔ ان کے بازو کا خم پندرہ ڈگری سے زیادہ ہے، اس لیے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔ مارلن  سیموئلز ایک سال کے بعد باؤلنگ ایکشن کا تجزیہ کرا کے انٹرنیشنل  کرکٹ کونسل میں بحالی کی اپیل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان کا باؤلنگ ایکشن اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ مارلن سیموئیلز کو دو ہزار تیرہ میں بھی  اپنی تیز ڈلیوری پھینکنے سے روک دیا گیا تھا۔