Friday, April 26, 2024

  ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

   ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار
November 29, 2015
  دبئی(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے ویسٹ انڈیزکےاسپنرسنیل نارائن کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دے دیا نارائن بین الاقوامی سطح پر  کھیلی جانے والی کسی لیگ میں بھی نہیں کھیل سکیں گے تاہم ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ چاہے تو ڈومیسٹک سطح پر اُنہیں کھیلنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سنیل نارائن آف سپن باؤلر ہیں جن کے باؤلنگ ایکشن کو اس سے قبل بھی متعدد بار مشکوک قر اردیا گیا تھا  اب ایک سال کے وقفے کے بعد اُنہیں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ بنایا گیا تو اُن کا باؤلنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر مشکوک رپورٹ کیا گیا۔ سنیل نارائن باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئرکرنے میں ناکام رہے جس پر ان کو انٹرنیشنل سطح پر کھیلی جانیوالی تمام لیگز میں باولنگ کرانے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔