Saturday, May 18, 2024

ویسٹ انڈیزویمنز کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے آج پاکستان پہنچے گی

ویسٹ انڈیزویمنز کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے آج پاکستان پہنچے گی
November 1, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے آج پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔ پہلا میچ آٹھ، دوسرا گیارہ اور تیسرا چودہ نومبر کو کھیلا جائے گا۔

سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 21 نومبر سے 5 دسمبر تک ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے زمبابوے جائیں گی۔