Thursday, April 18, 2024

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے محمد عامر دبئی پہنچ گئے

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے محمد عامر دبئی پہنچ گئے
September 22, 2016
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئے۔ ان کی دلہن نرجس بھی ان کے ساتھ دبئی چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی سیریز میں شرکت کےلئے فاسٹ باولر محمد عامر اپنی اہلیہ کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ عامر غیرملکی پرواز ای کے سکس ٹو تھری کے ذریعے دبئی پہنچے۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر موجود شہریوں نے عامر کو شادی کی مبارک باد دی۔ محمد عامر تئیس، چوبیس اور ستائیس ستمبرکو ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا بھی حصہ ہوں گے۔