Sunday, May 19, 2024

ویسٹ انڈیز کے خلاف شاداب خان اور عماد وسیم کا رول اہم ہو گا ، مصباح الحق

ویسٹ انڈیز کے خلاف شاداب خان اور عماد وسیم کا رول اہم ہو گا ، مصباح الحق
May 31, 2019
لاہور (92 نیوز) سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شاداب خان اور عماد وسیم کا رول اہم ہو گا۔ ورلڈ کپ 2019 میں آج پاکستان کا پہلا ٹاکرا ویسٹ انڈیز سے ہوگا جسے سابق کرکٹرز نے پریشر میچ قرار دے دیا۔ سابق کپتان مصباح الحق نے آج کے میچ کو پریشر میچ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں قومی ٹیم کو مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔ اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد اور سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کا ریکارڈ اچھا ہے مگراس کے باوجود متحارب ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا ، ہمیں عمدہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پریشر میچ میں جو ٹیم اپنی منصوبہ بندی کے مطابق کھیل پائی جیت اسی کا مقدر بنے گی۔