Friday, March 29, 2024

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ،قومی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ،قومی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
September 9, 2016
لاہور(92نیوز)ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کی بھی واپسی ہوئی ہے ۔ پندرہ رکنی سکواڈ میں شرجیل خان ،خالد لطیف ،محمد رضوان ،عماد وسیم ،وہاب ریاض ،سہیل تنویر ،محمد نواز ،شیعب ملک ،سعد نسیم ،محمد عامر ،رمان ریئس ،بابراعظم اور حسن علی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈینزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 23،24 اور 27ستمبر کو یواے ای میں کھیلی جائیگی ۔