Saturday, April 20, 2024

ویسٹ انڈیز کی یو اے ای کو 6وکٹوں سے شکست

ویسٹ انڈیز کی یو اے ای کو 6وکٹوں سے شکست
March 16, 2015
نیپیئر (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، ویسٹ انڈیز نے کوارٹر فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کر لی۔ ویسٹ انڈیز نے 176رنز کا ہدف 31ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ جونسن چارلس کے55اور جوناتھن کے50رنز، 4آؤٹ کرنے والے جیسن ہولڈر مین آف دی میچ قرار۔ نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف اکتسیویں اوور میں حاصل کر لیا۔ یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی خطرناک باؤلنگ کا سامنا کرنا یو اے ای کے لئے مشکل ثابت ہوا۔ ٹیم کی چھ وکٹیں چھیالیس کے مجموعی اسکور پر گر چکی تھیں۔ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر میدان میں آنے والے ناصر عزیز اور امجد جاوید نے عمدہ بیٹنگ کی اور نصف سنچریز بناتے ہوئے ٹیم کا اسکورآگے بڑھایا۔ امجد نے چھپن اور ناصر نے ساٹھ رنز بنائے اور کوئی بیٹسمین اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کپتان جیسن ہولڈ نے چار اور جیروم ٹیلر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوابی اننگز میں ویسٹ انڈین اوپنر جونسن چارلس نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور پچپن رنز بنائے، ڈوائن اسمتھ پندرہ اور مارلن سیموئلز نو رنز بنا سکے۔ جوناتھن کارٹر نے پچاس اور آندرے رسل نے تینتیس رنز بناتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا دی۔ کپتان جیسن ہولڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا