Monday, September 16, 2024

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی
March 31, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) جی آیاں نوں،،پخیر راغلے،بھلے گھر آیوں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر وزیر کھیل سندھ نے خوش آمدید کہا، کھلاڑیوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل  پہنچایا گیا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا ۔

ویسٹ انڈیز کے10 کھلاڑی اورآفیشلز کراچی پہنچے ہیں  ، اسٹیورٹ لا،الفانسوتھامس، ڈیکسچرآگسٹس،ویرون ویلیم،ریان مارون ،جیسن محمد،رومان پاول،مارلن سیمئول اور سیمئول بدری کراچی پہنچے ۔