Wednesday, April 24, 2024

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ون ڈے میں کم بیک کرسکتی ہے : مصباح الحق

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ون ڈے میں کم بیک کرسکتی ہے : مصباح الحق
September 25, 2016
لاہور(92نیوز)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار  ہے اب اگر وہ نہیں کھیلنا چاہتے تو  پھر  ہم کیا کر سکتے ہیں ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ون ڈے سیریز میں کم بیک کر سکتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کھیل کوئی جنگ نہیں بلکہ سپورٹس سے تو تعلقات میں بہتری آتی ہے  ہمیں کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔ مصباح الحق نے کہا  کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی خوش آئند ہے مگر انہیں کبھی آسان نہیں لینا چاہیے۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف نئے ٹیلنٹ نے بڑی اچھی پرفارمنس دی ہے۔ ٹی ٹونٹی کے عالمی چیمپئن کو ہرانا بڑی بات ہے۔ ٹیم کو اسی مومینٹم کے ساتھ آئندہ بھی کھیلنا ہو گا۔