Sunday, May 12, 2024

ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ

ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ
June 9, 2020

لندن ( 92 نیوز)کورونا کے دوران کرکٹ بحالی کی جانب اہم پیش رفت ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئی ۔

روانگی سے قبل ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے جو منفی آئے ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 8جولائی سے ہو گا ۔

کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع ہو گیا ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کے لیے اڑان بھر لی۔

بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے بے تابی سے منتظر شائقین کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے چارٹرڈ طیارے سے برمنگھم روانہ ہو گئی ہے ۔

انگلینڈ روانگی سے قبل ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے انگلینڈ پہنچنے پر تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلزکے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے اور کیربیئن کھلاڑی تین ہفتے کے لیے قرنطینہ بھی کریں گے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 5اگست سے شروع ہونا ہے۔