Sunday, May 19, 2024

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کُڑیاں آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گی ‏

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کُڑیاں آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گی ‏
January 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے دورے کی تصدیق کر دی ۔ پندرہ سال کے بعد ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم  میچز کھیلنے پاکستان آئے گی ۔ ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان میں تین ٹی 20 میچز کھیلے گی ۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان  پہلا میچ 31 جنوری ، دوسرا یکم فروری اور تیسرا  تین فروری کو  ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں  کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 26 جنوری کو دبئی پہنچے گی اور پھر 30 جنوری کو کراچی آئے گی، جبکہ تین ون ڈے 7 ، 9 اور 11 فروری کو دبئی میں میچز شیڈول ہیں۔