Sunday, May 12, 2024

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی
January 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیےکراچی پہنچ گئی۔ کراچی پہنچنے پر مہمان ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کل سے شروع ہو گی۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے اقدامات جاری ہیں ،  قومی ٹیم کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم نے 15 برس بعد پاکستان کا دورہ کیا ہے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کا پہلا ٹی ٹوینٹی کل ہوگا۔ پاکستان پہنچے پر ویسٹ انڈین کپتان خاصی پرجوش نظر آئیں ، کہا کہ  خوشی کی بات ہے کہ  ہماری وجہ سے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔ کراچی روانگی سے پہلے ویسٹ انڈیز کپتان  نے کہا کہ انہوں نے سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے ، یہ سیریز اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی کافی اہم ہے  ۔ شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ویسٹ  انڈیز کی ویمن ٹیم کو خوش آمدید کہا اور سیریز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کل سے شروع ہو گی، دونوں ٹیمیں 7 سے 11 فروری تک دبئی میں تین ون ڈے میچز بھی کھیلیں گی۔