Thursday, May 9, 2024

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 146 رنز سے ہرا دیا

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 146 رنز سے ہرا دیا
February 7, 2019
 دبئی (92 نیوز) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 146 رنز سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ ڈوٹن 96 اور کپتان اسٹیفنی 58 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستانی باؤلر کائنات امتیاز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پاکستانی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 70 رنز ہی بنا سکی۔ ڈوٹن اور فلیچر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی دو کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئیں۔ بیٹنگ اور باؤلنگ میں شاندار پرفارمنس پر ڈوٹن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا میچ 9 فروری کو دبئی میں ہو گا۔