Saturday, April 20, 2024

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو ہرا دیا

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو ہرا دیا
February 1, 2019
 کراچی (92 نیوز) ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف 31 اور جویریہ خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ونڈیز ٹیم بھی 20 اوورز میں 132 رنز بنا سکی اور میچ ٹائی ہو گیا۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ سپر اوور میں ویسٹ انڈیز نے 18 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم دو وکٹوں کے نقصان پر صرف ایک رن ہی بنا سکی اور میچ ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے تین میچوں کی سیریزبھی دو صفر سے اپنے نام کر لی۔