Sunday, May 19, 2024

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
May 31, 2019

 لندن (92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا پہلا ٹاکرا آج ویسٹ انڈیز سے ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کپتان سرفراز احمد 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم 22، فخر زمان 22، محمد حفیظ 16 رنز بنا سکے ۔ پاکستان کی پوری ٹیم 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔