Tuesday, April 23, 2024

ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا
March 15, 2021

اینٹیگا (92 نیوز) ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ کیربیئن ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے، آئی لینڈرز کی جانب سے ہسرانگا ڈی سلوا  80اور ایشن بنڈارا 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے 275 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن براوو نے 102 رنز کی شانداراننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز نے تین صفر سے سیریز جیت کر مینز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔