Saturday, April 27, 2024

ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دیدی
October 28, 2018
پونے ( 92 نیوز ) ویسٹ انڈیز کے دورہ بھارت کے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے میزبان بھارت کو  43 رنز سے دھول چٹا دی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر  283 رنز بنائے ۔ ویسٹ اینڈیز کی جانب سے شائی ہوپ نے   95 رنز کی شاندار اننگز تراشی ، ان کی اننگز 3 چھکوں اور 6 چوکوں سے مزین تھی  جبکہ ایشلے نیرز نے 40 رنز بنا کر ٹیم  کی پوزیشن مستحکم کی ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرین پاؤل نے 21 ،چندراپاؤل نے 15،شمرون ہیٹمیئر نے 37 رنز بنائے ۔ جب کہ 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4،کلدیم یادو نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ  بھوینشور کمار  ، خلیل احمد ا ور یزویندرا چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بھارتی ٹیم 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری  تو جم کر نہ کھیل پائی ۔ اوپنر روہت شرما 8 رنز پر ہی وکٹ گنوا کر چلتے بنے ، شیکھر دھون نے 35 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے ۔ کپتان ویرات کوہلی نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے کی سر توڑ کوشش کی  اور 107 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان کےبعد کوئی بھی کھلاڑی ٹک نہ پایا اور  وکٹوں کی پت چھڑ لگ گئی ۔ امباتی رائیڈو 22،ریشن پانت 24، مہندرا سنگھ دھونی 7،بھوینشور کمار 10، جبکہ یزویندرا چاہل اور خلیل احمد 3،3رنز بنا کر پویلن لوٹ گئے ۔بھارتی ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلن سیموئل نے 3 جبکہ ایشلے ،اوبیڈ میکاؤ اور جیسن ہولڈر نے  دو دو کھلاڑیوں کو  واپسی کی راہ دکھائی ۔ ویسٹ انڈیز اور  بھارت کے مابین 5 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ۔  چوتھا میچ کل  ممبئی میں کھیلا جائے گا۔